(ویب ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ندیم افضل چن نے پیپلزپارٹی میں شمولیت کا فیصلہ کرلیاہے جبکہ ان کے بھائی وسیم افضل چن کا کہناہے کہ میں اور میرا چھوٹا بھائی پی ٹی آئی کا ہی حصہ ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنماندیم افضل چن نے پیپلزپارٹی میں شمولیت کا فیصلہ کر لیا ہے،بلاول بھٹو زرداری کل لاہور میں ندیم افضل چن کی رہائشگاہ جائیں گے ،بلاول کی آمد پر ندیم افضل چن پی پی میں شمولیت اختیار کریں گے ۔
یاد رہے کہ ندیم افضل چن نے 13 جنوری کو معاون خصوصی کے عہدے سے استعفیٰ دیاتھا،ندیم افضل چن نے اختلافات کے باعث عہدے سے استعفیٰ دیا تھا،وزیراعظم نے جنوری 2019 میں ندیم افضل چن کو معاون خصوصی مقرر کیاتھا،ندیم افضل چن نے اپریل 2018 میں پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کی تھی۔