ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 شہریوں کے انخلا کیلئے روس کا عارضی جنگ بندی کا اعلان

Wreckage of a Russian assault aircraft in Donetsk region, Ukraine
کیپشن: Wreckage of a Russian assault aircraft in Donetsk region, Ukraine
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  ویب ڈیسک : روسی وزارت دفاع نے ماریوپول اور ولنوواخا شہروں میں ہفتے کو جنگ بندی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ رہائشیوں کے انخلا کے لیے انسانی راہداریاں کھول رہا ہے۔

روسی وزارت دفاع  کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ  پانچ مارچ ماسکو وقت کے مطابق صبح 10 بجے سے، روس خاموشی کا اعلان کرتا ہے اور ماریوپول  اور ولنوواخا سے شہریوں سے انخلا کے لیے انسانی راہدادری کھولتا ہے۔

روسی نیوز ایجنسیوں کے مطابق وزارت کا کہنا تھا کہ انسانی راہداری کی جگہ اور باہر جانے کے راستوں کے تعین پر اتفاق یوکرینی حکام کے ساتھ ہو چکا ہے۔جنوب مشرقی یوکرین میں واقع شہر ماریوپول ایک اہم بندرگاہ ہے۔

اس سے قبل شہر کے میئر وادیم بوائیچینکو نے کہا تھا کہ کئی دنوں کے بے رحم حملوں کے بعد روسی فوجیوں نے شہر کا محاصرہ کر رکھا ہے۔ان کے مطابق روسی فوجیوں نے شدید سرد موسم میں شہر کی بجلی، پانی، ہیٹنگ، ٹرانسپورٹ اور کھانے پینے کی اشیا کی ترسیل کو روک رکھا ہے، جس کا موازنہ دوسری عالمی جنگ میں لیننگراڈ کے محاصرے سے کیا جا رہا ہے۔

یوکرین کی فضائی حدود کو نو فلائی زون قرار دینے کا مطالبہ مسترد ہونے کے بعد یوکرینی صدر وولودی میر زیلنسکی نے نیٹو پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنگ میں اب جو ہلاکتیں ہوں گی اس کا ذمہ دار نیٹو بھی ہوگا۔