ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

روس میں فیس بک سمیت بی بی سی ، وائس آف امریکا اور ڈی ڈبلیو پر پابندی

news out lets banned
کیپشن: news out lets
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک : روس نے حکومتی حمایت یافتہ چینلز پر قدغن لگانے کی وجہ سے ملک بھر میں فیس بک پر پابندی لگا دی ہے۔ جبکہ بی بی سی ، وائس آف امریکا اور ڈی ڈبلیو کےویب سائٹس پر بھی پابندی لگا دی گئی ہے۔

روسی میڈیا رپورٹس  کے مطابق  برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی، جرمنی  کے نشریاتی ادارے ڈوئچے ویلی (ڈی ڈبلیو) اور وائس آف امریکہ کی ویب سائٹس پر بھی ملک بھر میں پابندی لگا دی ہے کیوں کہ یہ نیوز آؤٹ لیٹس یوکرین جنگ کے حوالے سے غلط اطلاعات فراہم کر رہے تھے۔

دوسری طرف بی بی سی نے کہا ہے کہ وہ روس میں اپنا کام عارضی طور پر روک رہا ہے۔ یہ فیصلہ روس کی جانب سے ایک نیا قانون متعارف کروانے کے بعد لیا گیا جس میں جان بوجھ کر غلط خبر چلانے پر کسی بھی شخص کو جیل بھیجا جا سکے گا۔