(مانیٹرنگ ڈیسک) شہر قائد میں بس کنڈیکٹر نے خاتون مسافر کو زناٹے دار تھپڑ رسید کردیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوتے ہی پولیس اہلکاروں کی دوڑیں لگ گئیں۔
خواتین سے بدتمیزی تشدد کے واقعات میں کمی کی بجائے اضافہ ہورہا ہے جو سکیورٹی اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے،شہر قائد میں خاتون پر تشدد کی ایک ویڈیو سامنے آئی ہے، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خاتون مسافر سیٹ پر بیٹھی ہے اور بس کنڈیکٹر اس سے تلخ کلامی کر رہا ہے، جیسے ہی بس روکی تو کنڈیکٹر نے خاتون کے چہرے پر تھپڑ دے مارا،خاتون نے اسے دھکیلنے کی کوشش کی۔کنڈیکٹر کسی شرمندگی کے بغیر بڑی ڈھٹائی سے بس سے باہر آیا، خاتون کو بس سے نیچے اترنے کے اشارے کرتا رہا۔
#لاوارث_کراچی
— Ahmed Faridi (@ahmedfaridi2) March 4, 2022
مومن آباد میں بس کنڈیکٹر کا خاتون پر تشدد سی سی ٹی وی کیمرے میں ریکارڈ ہوگیا
بس کنڈیکٹر کو ویڈیو میں خاتون کے چہرے پر تھپڑ مارتے دیکھا جاسکتا ہے
خاتون نے شاید پولیس میں کمپلیئن نہیں کی????#Karachi #Orangi_Town #Mominabad @SuhaiAziz #Police pic.twitter.com/3HaQ8zFQss
واقعہ کی ویڈیو منظر عام پر آتے ہی پولیس نے ملزم کی تلاش شروع کردی۔ خاتون مسافر کو تھپڑ مارنے کی ویڈیو اورنگی ٹاؤن میں دکان پر لگے کیمرے کی مدد سے سامنے آئی۔
ٹریفک پولیس نے خاتون مسافر سے بدتمیزی کرنے والی گاڑی کو ڈھونڈ نکالا۔ ٹریفک پولیس شیر شاہ نے مسافر بس کا چالان کر کے بس تحویل میں لے لی جبکہ بس ڈرائیور نے کل کنڈیکٹر کو لانے کا وعدہ کیا ہے، خاتون مسافر سےبدتمیزی کرنے والے کنڈیکٹر کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔