(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کےنامور اداکار مسعود اختر 82 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔
ذرائع کے مطابق مسعود اختر میں پھیپھڑوں کے کینسر کی تشخیص ہوئی تھی، وہ گزشتہ ایک ماہ سے لاہور کے نجی ہسپتال میں زیر علاج تھے جہاں وہ آج خالقی حقیقی سے جاملے، مرحوم کی نمازہ جنازہ بعد نماز عصر عثمان بلاک گلشن راوی میں ادا کی جائے گی، پانچ ماہ قبل مسعود اختر کے اکلوتے بیٹے بھی انتقال کرگئے تھے، جس کے باعث وہ شدید صدمے سے دوچار تھے۔
مسعود اختر 5 ستمبرمیں 1940 میں ساہیوال میں پیداہوئے جبکہ 1960 کی دہائی میں اسٹیج سے فنکارانہ زندگی کا آغاز کیا اور اپنی بہترین اداکاری کی بدولت مختصر وقت کے بعد اسٹیج کے مشہور اداروں میں شمار کئے جانے لگے جبکہ پاکستانی ٹیلی ویژن کے لئے ان کی خدمات کسی تعریف کی محتاج نہیں انہوں نے کئی لازوال ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ساتھ ہی کئی فلموں میں بطور ولن یعنی منفی کردار ادا کیے،حکومت پاکستان کی جانب سے ان کی فنی خدمات کی بدولت 14 اگست 2005 کو صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی سے نوازاگیا۔
مسعود اختر کے انتقال سے فن اداکاری کا ایک عہد ختم ہوگیا، ان کے انتقال پر ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمراء ذوالفقار علی زلفی نےگہر ے دُکھ کا اظہارکیا اور کہا کہ مسعود اختر نے زندگی بھر فن کی خدمت کی، مشفق انسان تھے, کئی باری الحمراء کی کورننگ باڈی کا حصہ رہے، الحمرا کے لئے انکی خدمات مثالی تھیں۔