ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

صوبائی اداروں کو آخری وارننگ

صوبائی اداروں کو آخری وارننگ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی رامے: پنجاب حکومت کی صوبائی اداروں کو استعمال نہ ہونیوالے فنڈز واپس کرنے کیلئے آخری وارننگ، فنڈز واپس نہ کرنے پر ہیڈ اکاؤنٹس بند کردئیے جائیں گے۔

پنجاب حکومت نے رواں مالی سال میں 337 ارب روپے کا ترقیاتی بجٹ مختص کیا ہے۔ تاہم صوبائی اداروں کی جانب سے فنڈز کا استعمال سست روی کا شکار ہے۔ پی اینڈ بورڈ میں گزشتہ روز ہونے والے اجلاس میں تمام صوبائی محکموں کو ہدایات دیں گئیں ہیں کہ وہ استعمال نہ ہونے والے فنڈز واپس کریں۔ پنجاب حکومت استعمال نہ ہونے والے فنڈز عوامی فلاح کے تیز رفتار منصوبوں پر خرچ کرنا چاہتی ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ محکمہ خزانہ پنجاب کو ترقیاتی اور غیر ترقیاتی اخراجات کی مد میں ادارے اپنا فنڈ واپس کریں گے۔ پنجاب حکومت نے پچھلے سال بھی فنڈز بروقت سرنڈر کرنے کی ہدایات دیں تھیں لیکن فنڈز ضائع ہو گئے تھے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ فنڈز کو لیپس ہونے سے بچانے کے لیے بروقت سرنڈر کرنا لازمی ہے۔