ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

قیمتی موبائل فون آن لائن بیچنے پر خاتون کے ساتھ فراڈ

قیمتی موبائل فون آن لائن بیچنے پر خاتون کے ساتھ فراڈ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

فاران یامین: خبردار ہوشیار، آن لائن خریدوفروخت میں جعلی کرنسی کا استعمال ہونے لگا۔ خاتون نے او ایل ایکس پر موبائل بیچا، خریدار دو لاکھ روپے کی جعلی کرنسی تھما گیا۔

کورونا وائرس سے قبل روز مرہ زندگی میں شاپنگ کیلئے انٹرنیٹ پر ہمارا انحصار اتنا زیادہ نہیں تھا۔ لوگ صرف ایسی اشیا آن لائن خریدتے تھے جو مشکل سے مارکیٹ میں دستیاب ہوتی تھیں۔ سوشل میڈیا ایپلی کیشن سے صارفین کو بھی یہ سہولت ملی کہ وہ بہترین معیار یا قوتِ خرید کے مطابق اشیا کا انتخاب کر سکیں۔ سوشل میڈیا ایپلی کیشن کے ذریعے خرید و فروخت کے جہاں فوائد ہیں وہیں اس کا ناجائز اور منفی استعمال بھی کیا جا رہا ہے۔

مزنگ کی رہائشی خاتون کا کہنا تھا کہ اس نے او ایل ایکس پر آئی فون بیچا، ڈیفنس کا رہائشی خریدار نے جعلی کرنسی تھما دی۔ اس کو اتوار کے روز او ایل ایکس پر آئی فون خریدنے کا میسج ملا، خریدار نے فون خریدنے کے لئے ڈیفنس فیز سکس بلوایا، خریدار نے فون دیکھتے ہی پسند کر لیا اور دو لاکھ میں خرید لیا۔ خاتون نے بتایا کہ خریدار نے فون خریدنے کے لئے واٹس ایپ پر رابطہ کیا تھا، خریدار نے خود کو امریکن شہری بتایا اور واٹس ایپ پر امریکی نمبر سے ہی کال کی تھی۔

متاثری خاتون کا کہنا تھا کہ خریدار نے اسے پانچ پانچ ہزار کے چالیس نوٹ دیئے، نوٹ دیکھنے میں بالکل اصلی تھے، مجھے جعلی لگے ہی نہیں، جب کمپنی دوسرا موبائل خریدنے گئی تو انہوں نے مشین پر چیک کرکے بتایا کہ نوٹ جعلی ہیں۔ پانچ دن سے تھانوں کے چکر کاٹ رہی ہوں میری درخواست بھی کوئی نہیں لے رہا۔