کرتار پور کو پرانے انداز میں آباد کرنے کا فیصلہ

 کرتار پور کو پرانے انداز میں آباد کرنے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سعدیہ خان)کرتارپور راہداری کے حوالے سے اہم اقدام، وفاقی اور صوبائی ادارے بابا گورو نانک دیو جی کے گاﺅں کرتار پور کو پرانے انداز میں آباد کرنے پر متفق، گاؤں کو بین المذاہن ہم آہنگی اور بین الاقوامی اہمیت کی حامل کلچرل ایکٹویٹی کا مرکز بنایا جائے گا۔

حکومت کی جانب سے کرتار پور کو پرانے انداز میں آباد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اس حوالے سے سکھ، مسلم روایات کے مطابق اور تاریخ کے تناظر میں سفارشات مرتب کر لی گئیں، وفاقی حکومت کی جانب سے منظوری کے بعد پراجیکٹ مینجمنٹ یونٹ کرتار پور کے زیر انتظام کام شروع کیا جائے گا، جس کے لئے والڈ سٹی اتھارٹی کا کردار بنیادی اور اہمیت کا حامل ہو گا.

چیف ایگزیکٹو آفیسر و ایڈیشنل سیکرٹری شیرائنز محمد طارق کی سربراہی میں پی ایم یو کرتار پور اجلاس منعقد ہوا، اجلاس کے شرکاء کو بتایا گیا کہ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ کرتار پور میں سکھ مذہب کے پیروکاروں کے علاوہ مسلم وزیٹرز کی تعداد میں بھی اضافہ ہو رہا ہے، اجلاس میں سفارشات پیش کی گئیں کہ کرتار پور گاﺅں کو مستقبل قریب میں کلچرل ایکٹویٹی کا مرکز بنایا جائے، جس کے تحت گاﺅں کو اس کی اصل حالت میں بحال کیا جائے گا.

شرکاء کی سفارشات پر رپورٹ تیار کرلی گئی ہے جو وفاقی حکومت کو بھجوائی جائے گی اور منظوری ملنے کے بعد اس پر کام شروع کردیا جائے گا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer