پی ایس ایل ملتوی ہونے پر آفریدی پھٹ پڑے

پی ایس ایل ملتوی ہونے پر آفریدی پھٹ پڑے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: کورونا کے باعث پی ایس ایل ( پاکستان سپر لیگ) ملتوی ہونے پر شاہد آفریدی پھٹ پڑے ، ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ  مقامی کھلاڑیوں کو شامل کرتے ہوئے  پی ایس ایل مکمل ہوسکتا تھا ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی کرکٹر شاہد آفریدی نے پی ایس ایل کے التواء پر ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ چیلنجنگ صورتحال کے باوجود  مجھے لگتا ہے کہ پی ایس ایل مکمل ہوسکتا تھا یہاں تک کہ صرف مقامی  نوجوان کھلاڑی ہی اس میں شامل تھے۔ پی ایس ایل نئی صلاحیتوں کی پرورش کرنے کے بارے میں ہے جبکہ یہ ٹورنامنٹ نہایت دل لگی اور دنیا بھر کے شائقین کو معیاری کرکٹ مہیا کرتا تھا۔

شاہد آفریدی نے ٹویٹ میں مزید کہا کہ میں پی ایس ایل کو پوری طرح سے سپورٹ کرتا ہوں اور یہ پہلے سے زیادہ مضبوطی سے واپس آئے گا۔

براہ کرم یاد رکھیں کورونا اب بھی آس پاس ہے ،  اپنے اور اپنے پیاروں کی صحت کا خیال کرتے ہوئے، تمام ایس او پیز کی دیکھ بھال کریں۔ 

Raja Sheroz Azhar

Article Writer