(سٹی42) ٹریفک وارڈن نے معصوم بچی کی جان بچالی، والدین کی جانب سے بھرپور غفلت کا مظاہرہ کیاگیا، بچی کو گاڑی میں چھوڑ کر خود شاپنگ کرنے چلے گئے جاتے ہوئےگاڑی کے شیشے بند کردیے۔واقعہ کی ویڈیو بھی وائرل ہوچکی ہے۔
تفصیلات کےمطابق ہمارے ہاں شکل سے پڑھے لکھے نظر آنے والے اکثر اوقات گاڑی غلط پار کرتے جس کی وجہ دوسروں کا پریشانی کا سامنا ہوتا اس حل کے لئے مارکیٹوں کی شاہراہوں پر ٹریفک وارڈن ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں، والدین شاپنگ کے لئے بچوں کو ساتھ تولاتے مگر مارکیٹ میں لے جانےکی بجائے گاڑی کی چھوڑ کرچلے جاتے ہیں اور جاتے ہوئے گاڑی کے شیشے بند کردیتے ہیں۔
پنجاب کے شہر راولپنڈی میں ایک ایسا واقعہ پیش آیا جہاں ایک فیملی نے مارکیٹ کے سامنے گاڑی غلط پار کی، ٹریفک وارڈن جیسے ہی لیفٹر سے اس کو اٹھانے آیا تو یہ دیکھ کرحیران رہ گیا کہ اس کے اندرایک بچی ہے،لیفٹر سے اتر کرگاڑی کادروازہ کھولنے کی کوشش کی مگر وہ لاک تھا جبکہ بچی بے ہوش گاڑی میں پڑی ہوئی تھی۔
تمام کوششیں بے سود ہونے کے بعد ورڈان نے شیشہ توڑ کربچی کی جان بچائی ،ٹریفک اہلکار بابر رفیق نے اپنے حکام بالا کو اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ ہمارے احسن عباس اورلیفٹر والے ساتھی نے رونگ پارکنگ کرنے والی گاڑی کے خلاف کارروائی کی، گاڑی کے اندر بچی بے ہوش تھی جس کو گاڑی کا شیشہ توڑ کرنکالا گیا،اللہ کے فضل سے بچی زندہ ہے۔
راولپنڈی میں ٹریفک وارڈن کی ھوشیاری نے بچی کی جان بچالی.
— صحرانورد (@Aadiiroy) March 4, 2021
غفلت برتنے والے والدین کو سزا ملنی چاھئے. pic.twitter.com/gj5WenU05i