سٹی42: لاہور کے سکولوں میں کورونا کیسز کی تعداد میں اضافہ، سکول کھلنے کے بعد ابھی تک 28 کورونارپورٹس مثبت آئیں ہیں، بتایا گیا ہے کہ ٹیسٹ کے بعد 15 طلباء 12 ٹیچرز اور ایک نان ٹیچنگ سٹاف کی کورونا رپورٹس مثبت آئیں۔
تفصیلات کے مطابق لاہور کے سکولوں میں کورونا کے کیسز بڑھنے لگے۔ سکول کھلنے کے بعد 28 کورونارپورٹس مثبت آچکی ہیں۔موسم سرما کی چھٹیوں کے بعد سکول 15 جنوری کو کھلے تھے اور اب تک 15طلبا ، 12 ٹیچرز ،1نان ٹیچنگ سٹاف کی کورونا رپورٹ مثبت آئی ہے۔کورونا کے باعث5سرکاری سکولوں کو 7 روز کیلئے بند کیا گیا ایجوکیشن اتھارٹی کے مطابق کورونا ٹیسٹ مرحلہ وار کیے جارہے ہیں ۔
کورونا کیسز کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر کافی عرصے تک تعلیمی ادارے بند رکھے گئے تھے لیکن اب سکول کھلتے ہی ایک مرتبہ پھر سکولوں میں کورونا کیسز بڑھ رہے ہیں۔صرف سکولوں ہی نہیں بلکہ ہر شعبے کو کورونا نے بری طرح متاثرکیا ہے ۔
قبل ا زیں کورونا کے باعث پی ایس ایل ملتوی کر دیا گیا تھا۔اسلام آبادیونائیٹڈ کے ایک غیر ملکی کھلاڑی فواد احمد کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھاجس پر کھلاڑی کو سکواڈ سے الگ کرکے قرنطینہ کردیاگیااور تمام ارکان کے کورونا وائرس کے ٹیسٹ لئے جارہے تھے۔ صورت حال بگڑنے پر پی سی بی حکام نے فرنچائز مالکان سے مشاورت کے بعد لیگ کے بقیہ میچز غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔
واضح رہے کہ اب تک پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل) میں اب تک 6 کھلاڑیوں اور ایک کوچ میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے اور انہیں قرنطینہ بھی کیا جا چکا ہے۔ کورونا کا شکار 3 کھلاڑیوں کے نام سامنے چکے ہیں جن میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے فواد احمد اور لوئس گریگری جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ٹام بینٹن شامل ہیں۔ کراچی کنگز کے فیلڈنگ کوچ کامران خان بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے ہیں۔ اس کے علاوہ باقی تین کھلاڑیوں کی تفصیلات تاحال سامنے نہ آ سکیں