ملاوٹ سے پاک دودھ کی فراہمی کیلئے فوڈ اتھارٹی کوشاں

ملاوٹ سے پاک دودھ کی فراہمی کیلئے فوڈ اتھارٹی کوشاں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( عمران یونس ) پنجاب فوڈ اتھارٹی کا ملاوٹی دودھ کے خلاف کریک ڈاؤن، 20 گاڑیوں کی چیکنگ، 4 ہزار لیٹر مضر صحت دودھ موقع پر تلف کر دیا گیا۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی کی سربراہی میں ٹیموں نے 20 گاڑیوں کی چیکنگ کی اور 4 ہزار لیٹر مضر صحت دودھ موقع پر تلف کردیا۔ کارروائی لاہور قصور بائی پاس پر ناکہ بندی لگا کر کی گئی۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے مطابق دودھ بردار گاڑیوں میں موجود 30 ہزار لیڑ دودھ کی چیکنگ کی گئی۔ موقع پر کیے گئے ٹیسٹ فیل ہونے پر 4 ہزار لیٹر دودھ تلف کر دیا گیا۔

عرفان میمن کے مطابق ضائع کیے گئے دودھ میں یوریا اور پانی کی ملاوٹ پائی گئی۔ دودھ کی مقدار میں اضافے کے لیے آلودہ پانی اور کیمیکلز کی ملاوٹ سنگین جرم ہے، ملاوٹی اور ناقص دودھ کا استعمال متعدد بیماریوں کا باعث بنتا ہے۔