(جنید ریاض) یو ایس قونصل جنرل کیتھرین راجرز کی چیئرمین ٹیوٹا علی سلمان صدیق سے ملاقات ، چیئر مین نے ٹیوٹا کے نئے وژن پر تفصیلی بریفنگ دی، انکا کہنا ہے کہ ٹیوٹا آئی ٹی اور فری لائسنگ کیلئے بھی اپنے طلبہ کو تیار کر رہاہے۔
گلبرگ میں ٹیوٹا سیکرٹریٹ میں یو ایس قونصل جنرل کیتھرین راجرز نے چیئرمین ٹیوٹا علی سلمان صدیق سے ملاقات کی۔ اس موقع پر چیئر مین نے ٹیوٹا کے نئے وژن پر تفصیلی بریفنگ دی۔ علی سلمان صدیق کا کہنا تھا کہ طلباء کو معاشی طور پر مستحکم کرنا اب ٹیوٹا کی ترجیحات میں ہے، آئی ٹی اور فری لائسنگ کے لئے بھی اپنے طلبہ کو تیار کر رہے ہیں ۔
علی سلمان صدیق نے مزید کہا کہ سی بی ٹی اینڈ اے کے معیار پر اپنے طلبہ کو تربیت دے رہے ہی۔یوایس قونصل جنرل نے ٹیوٹا کے اقدامات کی تعریف کی۔یو ایسں قونصل جنرل نے سنٹرز آف ایکسی لینسز میں معاونت پر دلچسپی کا اظہارکیا۔