کورونا وائرس مذہبی فریضے کی ادائیگی میں رکاوٹ بن گیا

کورونا وائرس مذہبی فریضے کی ادائیگی میں رکاوٹ بن گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سعید احمد: کورونا وائر س چین میں تو قابو آگیا لیکن دنیا کے دیگر 76 ممالک تک یہ پہنچ چکا ہے،روز بروز متاثرہ افراد کی تعداد میں اضافہ ہوتا جارہا۔چین کے بعد سب سے زیادہ ہلاکتیں اٹلی،جنوبی کوریا اور ایران میں ہورہی ہیں۔یہ وائرس مذہبی فرائض کی ادائیگی کیلئے بھی خطرہ بن گیا ہے۔ سعودی عرب نے بیرون ممالک سے آنیوالے عمرہ زائرین پر پابندی عائد کی تھی اب اپنے شہریوں کے مکہ اور مدینہ منورہ میں داخلے پر پابندی عائد کردی ہے۔


گزشتہ دنوں مشرق وسطیٰ میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کے بعد سعودی عرب نے متاثرہ ملکوں کے عمرہ زائرین پرمکہ مکرمہ اور مسجد نبویﷺ میں داخلے پرپابندی عائد کردی تھی جس کے بعد ہزاروں افراد کے ویزے منسوخ کیے گئے تھے۔ سعودی عرب میں بھی کورونا وائرس کے 2 مریضوں  کی تصدیق ہوئی ہے ،دونوں ایران سے بحرین کے راستے سعودی عرب پہنچے تھے۔

سعودی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے اندرونِ ملک مقیم سعودی شہریوں اور غیر ملکیوں کے عمرہ کرنے پرعارضی پابندی عائد کردی گئی ہے۔ مقامی افراد پر یہ پابندی عارضی ہے جس کا ہر تھوڑے عرصے میں وقتاً فوقتاً جائزہ لیا جاتا رہے گا اور صورتحال میں بہتری پر پابندی ختم کردی جائے گی۔

ادھر پاکستان میں سعودی ائیرلائن کی جانب سے عمرہ زائرین پر پابندی میں مزید توسیع کردی گئی ہے  ، سعودی ائیر لائن نے ٹریول ایجنٹوں کو 15اپریل تک عمرہ زائرین کے گروپس بنانے سے روک دیا۔
ائیرپورٹ ذرائع کے مطابق سعودی ائیرلائن نے 15اپریل تک عمرہ زائرین اور وزٹ ویزہ کی درخواست لینے سے منع کرنے کا سرکلر جاری کر دیا، سعودی ائیرلائن نے رجسٹرڈ ٹریول ایجنسیز کو سرکلر جاری کیا ہے جس کے مطابق کہا گیا ہے کہ ٹریول ایجنسیز 15اپریل تک عمرہ گروپس کی نئی درخواستیں موصول نہ کریں۔پابندی کا اطلاق عمرہ زائرین، وزٹ ویزہ ہولڈر مسافروں پربھی ہوگا۔

سعودی ائیرلائن نے لاہور سمیت ملک بھر میں موجود رجسٹرڈ ٹریول ایجنٹس کو آگاہ کر دیا، 15اپریل تک عمرہ زائرین گروپس کی ٹکٹیں ری فنڈ کی جائیں۔مسافر منسوخ شدہ ٹکٹوں کی ری فنڈنگ کیلئے سعودی ائیرلائن سیلزسپورٹ سینٹر سے رابطہ کریں۔اس سے قبل کرونا وائرس کے پیش نظر عمرہ زائرین پر پابندی 31مارچ تک بڑھائی گئی تھی۔

پی آئی اے ترجمان کے مطابق چین جانیوالی پروازوں کی پابندی پر مزید توسیع کردی گئی ہے،یہ پروازیں اب 16 مارچ تک بند رہیں گی۔مزید توسیع کی ضرورت پڑی تو کی جاسکتی ہے۔
 

Azhar Thiraj

Senior Content Writer