ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دانتوں کے ٹیڑھے پن کے علاج متعلق اچھی خبر

دانتوں کے ٹیڑھے پن کے علاج متعلق اچھی خبر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زاہد چودھری ) پنجاب ڈینٹل ہسپتال میں دانتوں کے ٹیڑھے پن کا شعبہ اپ گریڈ کردیا گیا، منصوبے پر ایک کروڑ 60 لاکھ روپے لاگت آئی، ہسپتال انتظامیہ کا دیگر شعبوں کی اپ گریڈیشن کا بھی فیصلہ کیا ہے۔

پنجاب ڈینٹل ہسپتال میں دانتوں کے ٹیڑھے پن کے علاج کے شعبہ آرتھو ڈونٹکس کی اپ گریڈیشن مکمل ہوگئی ہے۔ اپ گریڈیشن ترک کمپنی ٹیکا کی جانب سے ایک کروڑ 60 لاکھ روپے کےعطیہ سے کی گئی ہے۔ اس موقع پر پرنسپل ڈی مونٹ مورنسی کالج آف ڈینٹسٹری، پروفیسر ڈاکٹر وحید الحمید اور ایم ایس پنجاب ڈینٹل ہسپتال ڈاکٹر عاصم فاروقی نے اپ گریڈ کئے گئے ڈیپارٹمنٹ کا دورہ کیا اور مریضوں کو دی جانے والی طبی سہولتوں کی فراہمی کا جائزہ لیا۔

پروفیسر ڈاکٹر وحید الحمید کا کہنا تھا کہ شعبہ آرتھو ڈونٹکس دانتوں کے ٹیڑھے پن کے بریسز لگا کر مہنگا علاج ایک ہزار روپے فیس میں فراہم کر رہا ہے۔ اس موقع پر ایم ایس ڈاکٹر عاصم فاروقی کا کہنا تھا کہ ڈینٹل ہسپتال کے دیگر شعبوں کی بھی جلد اپ گریڈیشن کی جائے گی۔