ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

معروف پاکستانی ڈائریکٹر کا نئی کامیڈی فلم بنانے کا اعلان

معروف پاکستانی ڈائریکٹر کا نئی کامیڈی فلم بنانے کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( زین مدنی ) مصنف و ہدایتکار وجاہت رؤف نے اپنی نئی کامیڈی رومانٹک فلم ’’ چھلاوا‘‘ کی عکس بندی شروع کردی، مہوش حیات، محمود اسلم، زارا نور عباس سمیت دیگر فنکار شامل ہیں۔

ڈائریکٹر وجاہت رﺅف کی تیسری فلم کا نام سامنے آگیا ہے۔ وجاہت رﺅف نے کچھ عرصہ قبل اس فلم کا آغاز کیا تھا لیکن فلم کے نام بارے کچھ نہیں بتایا تھا تاہم اب ڈائریکٹر نے خود اعلان کیا ہے کہ ان کی اس فلم کا نام ” چھلاوا“ ہے۔ جس کی کاسٹ میں مہوش حیات، اظفر رحمن، اسد صدیقی، زار انور عباس اور محمود اسلم شامل ہیں۔

فلم کی شوٹنگ تسلسل سے جاری ہے جسے عیدالفطر پر ریلیز کرنے کا اعلان کیا گیا ہے جبکہ اس سے پہلے انہوں نے”کراچی سے لاہور 3“ بنانے کا اعلان بھی کیا تھا لیکن یہ پراجیکٹ ختم کردیا اور اب چھلاوا کے نام سے فلم بنانے کا اعلان کیا ہے۔