ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فاسٹ باؤلر محمد عامر کے گھر صف ماتم بچھ گئی

فاسٹ باؤلر محمد عامر کے گھر صف ماتم بچھ گئی
کیپشن: City42 - Fast bowler Mohammad Amir mother passes away
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ندیم خالد) قومی کرکٹر اور فاسٹ باؤلر محمد عامر کی والدہ انتقال کر گئیں، مرحومہ کی نماز جنازہ آج گوجر خان میں ادا کی جائے گی۔

قومی کرکٹر محمد عامر کی والدہ عارضہ قلب میں مبتلا تھیں اور دو دن سے ڈیفنس میں واقع نیشنل ہسپتال میں زیر علاج تھیں تاہم صحت یاب نہ ہوسکیں اور گزشتہ رات خالق حقیقی سے جاملیں، کرکٹر محمد عامر اپنے اہلخانہ سمیت والدہ کی میت کو لے کر آبائی گاؤں گوجر خان روانہ ہو گئے ہیں جہاں مرحومہ کو سپرد خاک کیا جائے گا۔

 محمد عامر  نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر بھی اپنی  والدہ کے انتقال کی خبر دی ہے جس پر قومی کرکٹرز  سمیت مداحوں نے انتہائی گہرے دکھ، رنج کا اظہار کیا  اور مرحومہ کے بلند درجات کیلئے دُعاکی۔

Sughra Afzal

Content Writer