ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور چیمبر: " میرا لاہور فیسٹیول" کے عنوان سے بزنس کمپیٹیشن 2018ء کا اہتمام

لاہور چیمبر:
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شہزاد خان ابدالی:لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں " میرا لاہور فیسٹیول" کے عنوان سے بزنس کمپیٹیشن دوہزار اٹھارہ کا اہتمام کیا گیا، صدر لاہور چیمبر ملک طاہر جاوید، سینئر نائب صدر خواجہ خاوررشید اورمختلف تعلیمی اداروں کے طلباء وطالبات نے شرکت کی۔

بزنس کمپیٹیشن دوہزار اٹھارہ میں ججز کے فرائض صدر ایوان صنعت وتجارت ملک طاہر جاوید، سابق صدر میاں شفقت علی، شاہد حسن شیخ، فیصل اقبال شیخ نے سرانجام دیئے۔ گورنمنٹ کالج یونیورسٹی، لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی، یو ای ٹی، پنجاب یونیورسٹی، یونیورسٹی آف ساؤتھ ایشیا، لاہور گریژن یونیورسٹی،لاہور سکول آف اکنامکس سمیت دیگر تعلیمی اداروں کے طلباء و طالبات شریک ہوئے۔

 طلبا وطالبات نے بزنس آیئڈیاز پیش کیے۔۔۔ملک طاہر جاوید نے کہا کہ بزنس آیئڈیا کمپیٹیشن کرانے کا مقصد طلباء و طالبات کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کیلئے پلیٹ فارم مہیا کرنا ہے۔ خواجہ خاور رشید نے کہا کہ مقابلوں کا مقصد طلباء و طالبات کو تعلیم مکمل کرنے کے بعد بزنس شروع کرنے کی جانب راغب کرنا ہے۔