حکومت کا کاؤنٹ ڈاؤن شروع، کتنے دن باقی رہ گئے؟

حکومت کا کاؤنٹ ڈاؤن شروع، کتنے دن باقی رہ گئے؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قذافی بٹ: جماعت اسلامی کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ حکومت کا کاؤنٹ ڈاون شروع ہوچکا ہے، وفاقی حکومت نجکاری کا خوفناک عمل شروع کررہی ہے، حکومت قومی اداروں کی نجکاری سے باز رہے۔

 لٹن روڈ پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ حکومت کی مدت 88 دن باقی رہ گئی ہے۔ حکومت کرپشن کے حوالے سے عدلیہ کے ساتھ محاذ آرائی کررہی ہے۔

مزید پڑھیں: پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کا وطن واپسی کا فیصلہ

 انہوں نے مزید کہا کہ سوئی سدرن کی کمپنیوں کی نجکاری کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ جس سے گھریلو اور صنعتی صارفین مشکلات سے دوچار ہونگے۔ لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ حکومت کو حق حاصل نہیں کہ اقتدار کے آخرے مرحلے پر یک طرفہ غیر آئینی اقدام کرے۔ پی آئی اے، سٹیل مل اور گیس کے اداروں کی نجکاری کرنے کا سلسلہ بند کیا جائے۔