ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مرغی کے گوشت کی قیمت کو "پر " لگ گئے

مرغی کے گوشت کی قیمت کو
کیپشن: Chiken_price_hike
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شہزاد خان) شہر میں برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں مسلسل اضافے کا رجحان غالب ہے برائلر مرغی کا گوشت مزید پانچ روپے فی کلوگرام مہنگا ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق پانچ روپے بڑھکر برائلر مرغی کا گوشت دوسو بیالیس روپے فی کلوگرم ہوگیا ہے گذشتہ دوروز کے دوران برائلر مرغی کا گوشت پندرہ روپے فی کلو گرام مہنگا ہوا ہے, ضلعی انتظامیہ کیجانب سے زندہ برائلر مرغی کی قیمت پرچون میں ایک سو سڑسٹھ روپے جبکہ تھوک میں اسکے نرخ ایک سو اکسٹھ روپے متعین کیے گے ہیں۔

شہریوں نے برائلر مرغی کے گوشت کی بڑھتی ہوئی قیمتوں پر تشویش کا اظہار کیا ہے شہریوں کا کہنا ہے کہ مٹن اور بیف تو عام آدمی کی پہنچ سے پہلے ہی باہر ہے اور تواتر کیساتھ مرغی کے گوشت کی قیمت بڑھنا تشویش ناک ہے۔

شہریوں نے کہا کہ پنجاب حکومت اور ضلعی انتظامیہ برائلر مرغی کے گوشت کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کا فوری نوٹس لے۔