محکمہ صحت کا 44 ٹیچنگ ہسپتالوں کی ایمرجنسی کو اَپ گریڈ کرنے کا منصوبہ

محکمہ صحت کا 44 ٹیچنگ ہسپتالوں کی ایمرجنسی کو اَپ گریڈ کرنے کا منصوبہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(قیصر کھوکھر) محکمہ صحت نے 44 ٹیچنگ ہسپتالوں کی ایمرجنسی کو اَپ گریڈ کرنے کا منصوبہ تیارکرلیا، صوبے کے 44 ٹیچنگ ہسپتالوں کی ایمرجنسی کو3 فیز میں اَپ گریڈ کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق محکمہ صحت نے44ٹیچنگ ہسپتالوں کی ایمرجنسی کواَپ گریڈکرنےکامنصوبہ تیارکرلیا، جناح ہسپتال،پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کی ایمرجنسی جدید بنائی جائے گی جبکہ میوہسپتال کی ایمر جنسی اپ گریڈیشن کاکام دسمبرتک مکمل کرلیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق اپ گریڈیشن پر4سے7ارب روپے لاگت آئے گی جبکہ محکمہ سپیشلائزڈہیلتھ کیئرنےنئےمالی سال میں بجٹ مانگ لیا۔