پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کا وطن واپسی کا فیصلہ

پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کا وطن واپسی کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(قذافی بٹ) ڈاکٹر طاہر القادری کا وطن واپسی کا فیصلہ رواں ماہ پاکستان واپس آئیں گے۔

عوامی تحریک کے ذرائع کے مطابق ڈاکٹر طاہر القادری نے وطن واپسی کا فیصلہ کرلیا ہے اور وہ پندرہ مارچ سے پہلے یا بعد میں کسی وقت بھی واپس آسکتے ہیں۔ انکے تنظیمی دورے مکمل ہوچکے ہیں اور میڈیکل ٹیسٹ بھی کیے جاچکے ہیں صرف واپسی کی تاریخ کا طے ہونا باقی ہے کہ وہ پندرہ مارچ سے پہلے آئیں یا بعد میں تاہم یہ طے ہے کہ وہ اس ماہ پاکستان واپس آجائیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر طاہر القادری اپوزیشن کو متحد کرنے کی ایک اور کوشش کریں گے اور وطن واپسی پر اپوزیشن کو دوبارہ متحد کرنے کے حوالے سے اجلاس بلوایا جائے گا ، ڈاکٹر طاہر القادری نے وطن واپسی سے پہلے اپوزیشن جماعتوں سے رابطے بھی شروع کردیے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کو متحد کرنے کے حوالے سے خرم نوازگنڈا پور کو ذمے داریاں بھی سونپی گئی ہیں۔