ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دو افراد کا قاتل 26 سال بعد  سعودی عرب سے واپسی پر پکڑا گیا

دو افراد کا قاتل 26 سال بعد  سعودی عرب سے واپسی پر پکڑا گیا
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جمال الدین جمالی)تھانہ حوالات میں دوہرے قتل کے مقدمہ میں ملوث ملزم کو 26 سال بعد گرفتار کرلیا گیا۔

ملزم اللہ دتا قتل کی واردات کے بعد سعودی عرب فرار ہو گیا تھا،سعودی عرب سے 26 سال بعد واپس آیا تو پکڑا گیا۔تفتیشی افسر انسپکٹر اشرف نے ملزم اللہ دتا کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کر دیا۔

انسداد دھشتگردی عدالت کے جج خالد ارشد نے سماعت کی ،عدالت نے ملزم اللہ دتا کو 14 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔

تفتیشی افسر کے مطابق ملزمان اللہ دتا اور دیگر نے تھانہ مغلپورہ کی حوالات میں دو افراد کو قتل کیا تھا،ملزم اللہ دتا سمیت دیگر کیخلاف 1998 میں تھانہ مغلپورہ میں مقدمہ درج ہوا تھا۔ملزم کے تین شریک ملزمان پولیس مقابلہ میں ہلاکت ہو چکے ہیں۔