جمال الدین :انسداد دہشت گردی عدالت میں تھانہ شادمان نذر آتش کیس کی سماعت ، ڈاکٹر یاسمین راشد کی بعد از گرفتاری ضمانت پر دلائل طلب کرتے ہوئے مزید سماعت 9 جون تک ملتوی کر دی گئی ۔
انسداد دہشت گردی عدالت کے جج اعجاز احمد بٹر نے تھانہ شادمان نذر آتش کیس جبکہ ایڈمن جج عبہر گل خان نے شیر پاؤ پل پر ٹریفک روک کر اداروں کیخلاف تقریر کرنے اور جلاؤ گھیراؤ کیس کی سماعت کی۔ عدالتوں نے دونوں مقدمات میں ڈاکٹر یاسمین راشد کی بعد از گرفتاری درخواست ضمانت پر مزید سماعت 9 جون تک ملتوی کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر پراسیکیوشں سے دلائل طلب کر لیئے ۔ڈاکٹر یاسمین راشد کے وکیل میاں تبسم اور رانا مدثر اپنے دلائل مکمل کر چکے ہیں ۔وکلاء نے موقف اختیار کیا کہ ڈاکٹر یاسمین راشد کینسر کی مریضہ اور بزرگ عورت ہیں۔ جوڑوں کے درد کے باعث چلنے پھرنے میں مشکلات کا سامنا ہے لہذا ضمانت پر رہائی دی جائے۔