چیئرمین پی ٹی آئی نے اپنے تین سال میں ملک کی معیشت کا بیرا غرق کیا، مولانا فضل الرحمان

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کا ایجنڈا ملک کو تباہ کرنا تھا، انہوں نے اپنے تین سال میں ملک کی معیشت کا بیرا غرق کیا ۔ ہمیں پہلے دن سے معلوم ہے وہ کیس کیٹگری کا آدمی ہے۔

گوجرانوالہ  کی جامع مسجد نصرت العلوم میں پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اگرالیکشن میں دھاندلی ہوگی تو ہم انڈیا کی فوج سے نہیں اپنی آئی ایس آئی سے لڑیں گے، ہم عدلیہ کے ادارے کے خلاف نہیں ہے۔ کوئی جج یا جنرل کوئی غلطی کرتا ہے تو اس پر تنقید ہونی چاہیے۔ 

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ عمران خان کے دور میں جب کوئی کہتا تھا کہ ڈالر تین سو تک جائے گا تو ہم گھبرا جاتے تھے۔ آج پاکستان کو اٹھانے کے لیے چائنہ اور سعودیہ سمیت دیگر دوست ممالک تیار ہیں۔آپ کا اسٹیٹ بینک آپ کے اختیار میں نہیں، آئی ایم ایف ایک مالیاتی ادارہ نہیں سیاسی کردار ادا کر رہا ہے۔روس کے ساتھ ہماری تجارت بحال ہونے سے روپے کی قدر مستحکم ہو رہی ہے ۔

سربراہ پی ڈی ایم گوادر کے سمندر کا مقابلہ دوبئی نہیں کر سکتا تھا آج اس کی گہرائی انتہائی کم رہ گئی ہے۔ پی ڈی ایم انتخابی اتحاد نہیں ہر کسی کی اپنی خواہشات ہوتی ہیں۔ نو مئی کے واقعے کی مدعی ریاست ہے۔  ریاست کے حوالے سے آرمی ایکٹ حرکت میں آ چکا ہے ، اگر شرپسندوں کے خلاف کاروائیاں نہیں ہونگی تو یہ مناسب نہیں ہو گا ۔عمران خان اپنے آپ سے ہی مذاکرات کریں۔

Bilal Arshad

Content Writer