عمران ریاض کی گمشدگی،سرچ آپریشنز اور عمران ریاض کےسوشل میڈیا اکاونٹس کےتجزیہ کافیصلہ

Imran Riaz search operation, City42
کیپشن: File Photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اویس حنیف: آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے حکم پر شہری عمران ریاض کی گمشدگی بارے اہم اجلاس پیر کےروز لاہور میں ہوا۔ایڈیشنل آئی جی آپریشنز پنجاب شہزادہ سلطان نے اجلاس کی صدارت کی۔

ورکنگ گروپ کے تمام ارکان اور حساس اداروں کے نمائندوں نے اجلاس میں شرکت کی۔ سی ٹی ڈی ، سپیشل برانچ اور دیگر متعلقہ اداروں نے عمران ریاض کی بازیابی کے حوالے سے پیش رفت سے آگاہ کیا
 
اجلاس میں عمران ریاض کی گمشدگی اور بازیابی کے حوالے سے تمام ممکنہ پہلوؤں پر غور کیا گیا۔ایڈیشنل آئی جی آپریشنز شہزادہ سلطان نے عمران ریاض کی بازیابی کیلئے روایتی طریقوں کے علاوہ جدید ٹیکنالوجی کے بھرپور استعمال کی ہدایت کی۔

اجلاس میں شریک اداروں کے نمائندوں نے بتایا کہ عدالت عالیہ کے احکامات کی روشنی میں گمشدہ شہری کی تلاش اور بازیابی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ ایڈیشنل آئی جی آپریشنز شہزادہ سلطان کا کہنا تھا کہ اجلاس میں سی ٹی ڈی کو مختلف ذرائع سے حاصل انفارمیشن کی بنیاد پر عمران ریاض کی بازیابی کیلئے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کئے جائیں۔

عمران ریاض کی تلاش کے حوالے سے ورکنگ گروپ منسٹری آف ڈیفنس کے ساتھ مسلسل اور قریبی رابطے میں ہے۔گمشدہ شہری کی تلاش یقینی بنانے کیلئے انکے تمام سوشل میڈیا اکاؤنٹس کا بھی تجزیہ کیا جائے ۔