ویب ڈیسک: جلال پورپیروالا کے پی پی 222 سے تحریک انصاف کی ٹکٹ ہولڈر شازیہ عباس کھاکھی نے پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا۔
شازیہ عباس نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ 9 مئی کو جو ہوا اس کی بھرپور مذمت کرتی ہوں، اپنے قومی اثاثوں کو نقصان پہنچانے والوں نے دشمن طاقتوں کو خوش کیا، ملک دشمن کاروائیوں کی بدولت تحریک انصاف چھوڑنے کا اعلان کرتی ہوں۔
انہوں نے مزید کہا کہ افواجِ پاکستان کی ملک کے لئے دی گئی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتی ہوں۔ سابق وزیراعظم یوسف رضاگیلانی کے خاندان سے ہمارے اچھے تعلقات ہیں۔
شازیہ عباس کھاکھی نے کہا کہ ملک واپسی پر اپنے ووٹرز سے مشاورت کے بعد سیاسی لائحہ عمل کا اعلان کرونگی۔
واضح رہے کہ شازیہ عباس کھاکھی اس وقت عمرہ کی ادائیگی کے لئے سعودی عرب موجود ہیں۔ شازیہ عباس کھاکھی نے پی ٹی آئی سے علیحدگی بارے اپنا ویڈیو بیان سعودی عرب سے جاری کیا۔