ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق ایم۔پی اے ملک غضنفر عباس چھینہ نے پی ٹی آئی سے علیحدگی کا اعلان کر دیا ۔
بکھر سے تعلق رکھنے والے پی ٹی آئی کے سابق ایم پی اے ملک غضنفر عباس چھینہ نے پی ٹی آئی سے علیحدگی اختیار کرلی ہے۔ ملک غضنفر عباس چھینہ نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا ہے سانحہ 9 مئی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہوں، افواج پاکستان کا وقار عزت عزیز ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ میں پارٹی سے علیحدگی اختیار کر رہا ہوں باقی فیصلہ دوست احباب کی مشاورات سے کرونگا۔