یوم ماحولیات پر پنجاب یونیورسٹی میں سیمینار، پلاسٹک کااستعمال ترک کرنےکی سفارش

Punjab University Seminar on Emnviorenmint, City42
کیپشن: File Photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:  یوم ماحولیات پرلاہور میں پنجاب یونیورسٹی میں  کالج آف ارتھ اینڈ انوائرمنٹل سائنسز کے زیر اہتمام جی آئی زیڈ پاکستان کے اشتراک سے خصوصی سیمینار ہوا جس میں شرکاء نے ماحولیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کیلئے پلاسٹک کےاستعمال کو ترک کرنے پر زور دیا۔

 سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن جاوید اختر، سیکرٹری محکمہ تحفظ ماحولیات ساجد محمود چوہان،ممبر بورڈ آف ریونیو مبشر حسین،وائس چانسلر خالد محمود شریک ہوئے۔ پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود نے کہا پلاسٹک سے پیدا ہونے والی آلودگی پر قابو پانے کے لئے منظم آگاہی مہم، قانون سازی اور پالیسی سازی کیلئے سب کو کردار ادا کرنا ہوگا۔سیکرٹری ہائر ایجوکیشن نے کہا پلاسٹک کے استعمال میں اضافہ اوردرختوں کی کٹائی سے نہ صرف بنی نوع انسان کو خطرہ ہے بلکہ چرند، پرند، حشرات اور کئی نایاب نسل کے جانور بھی اس سے متاثر ہو کر معدوم ہوتے جا رہے ہیں۔سیمینار میں پروفیسر ڈاکٹر ساجد رشید احمد، دانیال منصور، فیکلٹی ممبران سمیت طلبہ بھی بڑی تعداد میں شریک ہوئے۔