پرویز الٰہی نے پنجاب اسمبلی جعلی بھرتیاں کیس میں ضمانت کی درخواست دائر کردی

Parvaiz Ilahi files Bail petition in Punjab Assembly fake recruitments case, City42
کیپشن: File Photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پنجاب اسمبلی میں بھرتیوں بد عنوانی کا معاملہ ,,سابق وزیر اعلی پرویز الٰہی نے بعد از گرفتاری درخواست ضمانت دائر کر دی اینٹی کرپشن کورٹ کے جج خالد محمود بھٹی نے پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت پر ہراسیکیوشن کو 7 جون کیلئے نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔

سابق وزیر اعلی پنجاب پرویز الٰہی نے بھرتیوں میں جعل سازی ٫ریکارڈ میں ردوبدل اور کرپشن کیس درخواست ضمانت بعد از گرفتاری دائر کی سینئر سپیشل جج اینٹی کرپشن کورٹ خالد محمود ںھٹی نے سماعت کی عدالت نے پراسیکیوشں کو 7 جون کیلئے نوٹس جاری کر دیئے اور اینٹی کرپشن سے جواب طلب کر لیا پرویز الٰہی کی جانب سے محمد عاصم چیمہ ایڈووکیٹ پیش ہوئے
پرویز الٰہی اور دیگر پر پنجاب اسمبلی میں ریکارڈ میں ردوبدل کرکے بھرتیوں کا الزام ہے گزشتہ روز جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت نے پرویز الٰہی کو چودہ روزہ جوڈیشل ریمانڈ ہر جیل بھجوایا گیا تھا جعلی بھرتیوں کے سکینڈل میں پرویز الٰہی کے شریک ملزم رائے ممتاز حسین نے بھی جیل سے بعد از گرفتاری درخواست ضمانت دائر کر دی ہے
پرویز الٰہی اور دیگر پر پنجاب اسمبلی میں ریکارڈ میں ردوبدل کرکے بھرتیوں کا الزام ہے۔