ورلڈ انوائرنمنٹ ڈے؛ لاہور میں لاکھوں پودے لگانے کا عزم

Mohammad Ali Randhawa message on World Environment Day, City42
کیپشن: File Photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: عالمی یوم ماحولیات پر کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا کا پیغام۔ 5 جون کا دن  دنیا بھر میں عالمی یوم ماحول کی حیثیت سے منایا جا رہا ہے۔ آج کے دن ہم عزم کرتے ہیں کہ لاہور کوشہر کو ماحول دوست شہر بنایا جائے گا۔ 

لاہور میں Go Green مہم کے تحت لاکھوں کی تعداد میں پودے لگائے جائیں گے۔5تا 7فٹ قد کے پودے لگائے جارہے ہیں۔کمشنر لاہور کا مزہد کہنا تھا کہ روف ٹاپ گارڈننگ کو فروغ دینے کے لیے ہائی رائز عمارتوں پر گارڈننگ کی جائے گی۔ پی ایچ اے، پرائیویٹ ہاؤسنگ سوسائٹیوں، تعلیمی اداروں و سول سوسائٹی کے تعاون سے شہر میں شجرکاری مہم جاری ہے۔

محمد علی رندھاوا نے بتایا کہ شہر میں گرین بلڈنگز کے فروغ کیلئے ورلڈ بینک سے بھی مدد لے رہے ہیں۔ شجرکاری کی موبائیل ایپ کے ذریعے ڈیٹا بینک  کی تشکیل پربھی کام ہو رہاہے۔ انڈسٹری اور ٹریفک سے پیدا ہونے والی ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے کے لیے بیشتر اقدامات کیے جارہے ہیں، سموگ ، ہیٹ ویو پر قابو پانے کے لیے قوانین میں سختی کے ساتھ ساتھ ماحول دوست اقدامات کیے جارہے ہیں۔کمشنر لاہور نے کہا کہ عالمی یوم محول پر ہم اعادہ کرتےہیں کہ ہم باغوں کے شہر لاہور کی خوبصورتی اور  اس کی فضا کو ماحول دوست بنانے کے لیے ہر ممکن اقدام کریں گے۔