ویوز کیلئے طیارہ تباہ کرنے پر یوٹیوبر کو 20 سال قید کی سزا

ویوز کیلئے طیارہ تباہ کرنے پر یوٹیوبر کو 20 سال قید کی سزا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: امریکی پائلٹ اور یو ٹیوبر ٹریور جیکب کو ویوز کی خاطر طیارہ تباہ کرنے پر 20 سال قید کی سزا سنا دی گئی۔

 امریکا سے تعلق رکھنے والے پائلٹ اور یوٹیوبر ٹریور جیکب کی 2021 میں کیلی فورنیا میں بنائی گئی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔ جس میں انہیں پیرا شوٹ پہنے طیارے سے چھلانگ لگاتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔

 تحقیقات کے بعد اس بات کا انکشاف ہوا کہ چھوٹے طیارے کا انجن فیل نہیں ہوا تھا بلکہ ٹریورجیکب نے زیادہ سے زیادہ ویوز حاصل کرنے کےلیے جان بوجھ کر طیارہ تباہ کیا تھا اور اس وقت یہ تاثر دیا تھا کہ طیارہ حادثاتی طور پر تباہ ہوا۔

 ابتدائی تحقیقات کے بعد ٹریور جیکب کا طیارہ اڑانے کا لائسنس بھی منسوخ کردیا گیا تھا۔ ٹریور کی ویڈیو  اپ لوڈ ہونے کے کچھ ہی دیر بعد 30 لاکھ سے زائد افراد نے دیکھا تھا۔

Bilal Arshad

Content Writer