لیگی ٹکٹ ہولڈروں کی ترقیاتی اسکیموں کیلئے دس دس کروڑ روپے،سفارشات نگراں حکومت کوموصول

Punjab Development schemes, City42
کیپشن: File Photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی رامے: سابقہ لیگی ارکان صوبائی اور موجودہ ارکان قومی اسمبلی  لیگی ٹکٹ ہولڈرز کو ان کے حلقوں میں ترقیاتی کام کروانے کے لئے فی کس "10 کروڑ" روپے کے ترقیاتی فنڈ دینے کی سفارشات ایوان وزیر اعلی پنجاب کو موصول ہو گئیں۔حتمی فیصلہ اب نگران حکومت کرے گی.
 
 زرائع کے مطابق ایوان وزیر اعلی کو ضلعی انتظامیہ کی جانب سےمسلم لیگ نون کے سابق اراکین صوبائی اور موجودہ اراکین قومی اسمبلی کے حلقوں سے متعلق  اسکیموں کو بجٹ میں شامل کرنے کی سفارشات موصول ہوگئیں۔زرائع کے مطابق لاہور میں لیگی اراکین کے صوبائی حلقوں کو 2 ارب روپے سے زائد کا فنڈ دینے کی سفارشات موصول ہوئی ہیں ۔ان میں لاہور میں لیگی قومی اراکین اسمبلی کو بھی فی کس 10 کروڑ روپے دینے کی سفارشات ہیں۔جبکہ ن لیگ کے ٹکٹ ہولڈرز کو بھی فی کس 10 کروڑ روپے کی گرانٹ دینے کی سفارشات ہیں۔

زرایع کے مطابق ہر صوبائی اور قومی حلقے میں لیگی رہنما وں کو فی کس 10 کروڑ روپے کی گرانٹ دینے کی سفارشات ہیں۔  ایوان وزیر اعلی پنجاب نے ضلعوں سے انتخابی حلقوں میں ترقیاتی منصوبوں کے لیے سفارشات طلب کیں تھیں ۔اور اب نگران حکومت مذکورہ فنڈ دینے کی سفارشات پر حتمی فیصلہ کرے گی ۔ چار ماہ کے صوبائی بجٹ میں نئی ترقیاتی اسکیموں کو قانون کے مطابق شامل نہیں کیا جاسکتا۔