ٹریفک وارڈنز کا شاندار کارنامہ، چند گھنٹوں میں گمشدہ بچے کو ماں سے ملوا دیا

ٹریفک وارڈنز کا شاندار کارنامہ، چند گھنٹوں میں گمشدہ بچے کو ماں سے ملوا دیا
سورس: City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عرفان ملک : ٹریفک وارڈنز کی محنت رنگ لے آئی،   6 گھنٹوں میں گمشدہ بچے کو اپنی ماں سے ملوا دیا۔

ماڈل ٹاؤن لنک روڈ  پر ٹریفک وارڈنز کو دوران پٹرولنگ روتا ہوا  ذہنی معذور بچہ ملا۔ پٹرولنگ آفیسر بچے کو اپنی تحویل میں لیکر ٹریفک سیکٹر لے آیا۔تھانوں کے ریکارڈ میں بچے کی گمشدگی کی کوئی معلومات نہ تھیں۔

11 سالہ ذہنی معذور بچہ اپنا نام  اور پتہ بتانے سے بالکل  قاصر تھا۔

ٹریفک وارڈنز نے ٹاؤن شپ ، ماڈل ٹاؤن لنک روڈ کی مارکیٹوں اور مختلف مساجد میں بچے کی گمشدگی کے  اعلانات کروائے۔ٹریفک وارڈنز نے 06 گھنٹے کی مسلسل محنت  کے بعد ماں کو ڈھونڈ نکالا۔ماں اپنے لخت جگر کو دیکھ کر خوشی سے نڈھال ہوگئی۔ریحان نامی بچہ کی والدہ نے ٹریفک وارڈنز سے اظہارِ تشکر کیا۔

مستنصر فیروز نے انچارج اور پٹرولنگ آفیسر کو شاباش دی۔سی ٹی او لاہور نے کہا کہ وارڈنز  شہر میں ٹریفک کی روانی کے ساتھ ساتھ جان و مال کے تحفظ کو بھی یقینی بنائے ہوئے ہیں۔

 
 
 

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر