ملک اشرف: لاہور ہائیکورٹ میں جناح ہاؤس پر حملے اور جلاؤ گھیراؤ میں ملوث سابق وزیر خزانہ کی بیٹی خدیجہ شاہ کی رہائی کے متعلق کیس کی سماعت آج نہ ہوسکی۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سید شہباز علی رضوی کے رخصت پر ہونے کے باعث کیس کی سماعت غیرمعینہ مدت تک کیلئے ملتوی کردی گئی۔ فاضل جج کے رخصت پر ہونے کے باعث کیس کی سماعت کے بارے میں جاری کاز لسٹ منسوخ کردی گئی۔
خدیجہ شاہ کے والد سید سیلمان شاہ اور شوہر جہانزیب امین کی جانب سے ان کی رہائی کے لئے درخواست دائر کی گئی ہے، گزشتہ سماعت پر ایس ایس پی انویسٹی گیشن ڈاکٹر انوش مسعود ، کوٹ لکھپت اور ڈسٹرکٹ جیل لاہور کے دونوں جیل سپریڈنٹس اور مقدمے کے تفتیشی افسر اور ملزمہ خدیچہ شاہ پیش ہوئی تھی ، دورکنی بنچ نے سماعت 5 جون کے لئے ملتوی کرتے ہوئے فریقین کے وکلاء کو دلائل کے لئے طلب کیا تھا