(ویب ڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر محمد رضوان نے بھارت میں ٹرین حادثے پر افسوس کا اظہارکیا ہے۔
پاکستانی کرکٹر محمد رضوان نے بھارت کے شہر اڑیسہ میں ہونے والے ٹرین کے المناک حادثے میں قیمتی جانوں کے نقصان پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔
ٹوئٹر پر پیغام میں کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان کا کہنا تھا کہ انسانی جانوں کا ضیاع ہمیشہ تکلیف دہ ہوتا ہے۔ میری دعائیں بھارتی ٹرین حادثے کے متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہیں
Loss of human lives is always painful as we are all one ummah. My heart and prayers goes to the people affected by the train accident in India. ???? pic.twitter.com/8Rsq2TSEoD
— Muhammad Rizwan (@iMRizwanPak) June 4, 2023
بھارت میں 2 روز قبل 3 ٹرینیں آپس میں ٹکرا گئی تھیں جس کے نتیجے میں 200 سے زائد افراد جاں بحق اور 900 زخمی ہوگئے تھے