(ویب ڈیسک)مشیر کھیل پنجاب وہاب ریاض نے اسپورٹس سمر کیمپس لگانے کا اعلان کردیا
مشیرکھیل پنجاب وہاب ریاض کا کہنا ہے کہ جون سے اگست تک نشتراسپورٹس کمپلیکس میں مختلف کھیلوں کے کیمپ لگیں گے۔نجی اورسرکاری اسکولوں کوسمرکیمپ میں شرکت کی دعوت دی جارہی ہے،والدین اسپورٹس بورڈپنجاب کےدفاترسےرجسٹریشن فارم حاصل کرسکتے ہیں۔
مشیرکھیل پنجاب نےکہا،انڈر8 اورانڈر14 سطح پر کیمپ منعقد کیے جائیں گے،ہاکی،کرکٹ، اتھلیٹکس،بیڈمنٹن، ٹیبل ٹینس،مارشل آرٹس کے کیمپ لگائے جائیں گے،ٹینس، سوئمنگ، آرچری اور جمناسٹک کے کیمپ بھی شامل ہیں