پرویزالہیٰ فیملی کیخلاف منی لانڈرنگ کیس میں اہم انکشافات

پرویزالہیٰ فیملی کیخلاف منی لانڈرنگ کیس میں اہم انکشافات
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالہیٰ کے بیٹے اور دو بہوؤں کے خلاف منی لانڈرنگ کیس میں وفاقی تحقیقاتی ادارے ( ایف آئی اے) نے رپورٹ لاہورہائیکورٹ میں جمع کرا دی۔

رپورٹ کے مطابق پنجاب اسمبلی کے چپڑاسی قیصر بھٹی نے کرپشن سے پیسہ کمایا جس کے تانے بانے پرویزالہیٰ کے بیٹے اور دو بہوؤں راسخ الہیٰ، زارا اور تحریم الہیٰ سے ملتے ہیں۔ ایف آئی اے کے مطابق اینٹی کرپشن حکام نے تحریری طور پر آگاہ کیا کہ قیصر بھٹی کے اثاثہ جات انکی آمدن سے زائد ہیں، قیصربھٹی منی لانڈرنگ میں بھی ملوث ہے، ملزم نے تحریم، زارا اور راسخ الہیٰ کے ساتھ ناقابل وضاحت بینکنگ ٹرانزیکشنز کیں۔

رپورٹ کے مطابق چپڑاسی قیصر بھٹی نے 11 افراد اور 3 کمپنیز کے ساتھ ایسی ٹرانزیکشنز کیں جن کی کوئی وضاحت نہیں، مونس الہیٰ کی اہلیہ تحریم الہیٰ کے ساتھ27 ملین کی ناقابل وضاحت ٹرانزیکشن ہوئی جبکہ راسخ الہیٰ اور انکی اہلیہ کے ساتھ 83ملین اور5ملین کی ٹرانزیکشنز ہوئیں۔

چودھری پرویزالہٰی کوجوڈیشل ریمانڈ پرجیل بھیجنےکا حکم

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ قیصر بھٹی نے 3 کمپنیز کے ساتھ مجموعی طورپر129.80 ملین کی ٹرانزیکشنز کیں، اینٹی کرپشن کی رپورٹ کی روشنی میں تینوں کےخلاف منی لانڈرنگ دفعات کےتحت مقدمہ درج ہوا۔تفتیشی حکام کے مطابق فنانشل مانیٹرنگ یونٹ کی رپورٹ پر قیصربھٹی کے خلاف مشکوک ٹرانزیکشنزکی تحقیقات شروع کیں، ابتدائی تحقیقات کے مطابق چپڑاسی 175ملین کی مشکوک ٹرانزیکشنزمیں ملوث پایا گیا۔ قیصربھٹی کے اکاؤنٹس سے 325ملین کی رقم چوہدری خاندان کو ٹرانسفرہوئی۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ بینک ریکارڈ کے مطابق قیصربھٹی کے اکاؤنٹس کاٹرن اوور 811 ملین روپے اور4000 یورو ہے، قیصربھٹی کے ساتھ ٹرانزیکشنز کی بنیاد پر راسخ ،زارا اور تحریم کوطلب کیا گیا۔خیال رہے کہ پرویزالہی کے بیٹےاور بہووں نے منی لانڈرنگ کیس کے اخراج کےلیےعدالت سے رجوع کر رکھا ہے، رپورٹ میں ایف آئی اے نے راسخ، زارا اور تحریم کی درخواست خارج کرنےکی استدعا کردی۔

Ansa Awais

Content Writer