ویب ڈیسک: بھارتی کرکٹر رتراج گائیکواڈ نے خاتون دوست کرکٹر کیساتھ شادی کر لی ہے۔
رپورٹ کے مطابق بھارتی کرکٹر رتراج گائیکواڈ نے اپنی گرل فرینڈ اترکشھا پوار کیساتھ شادی کر لی ہے۔ ان کی شادی کی تقریب مہابلیشور میں انجام پاگئی، انھوں نے شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر شائقین سے بھی شیئر کی ہیں۔
رتراج گائیکواڈ کی اترکھشا سے دوستی دیرینہ تھی، زندگی کے نئے سفر پر جانے والے گائیکواڈ کے لیے ساتھی کرکٹرز اور دوستوں نے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے، جس میں چنئی سپرکنگز میں ان کے موجودہ اور سابق پلیئرز نمایاں رہے۔
View this post on Instagram
رتراج کو ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل کے ریزور پلیئرز میں بھی شامل کیا گیا تھا لیکن انھوں نے شادی کے پیش نظر لندن جانے سے گریز کیا تھا جس کے بعد ان کی جگہ یشاوی جیسوال برطانیہ گئے ہیں۔ن کی شریک حیات اترکھشا بھی کرکٹر اور مہاراشٹرا کی نمائندگی بھی کرچکی ہیں وہ سردست پونا میں مقیم تھیں۔