ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب میں کہاں کہاں بادل برسیں گے؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا

پنجاب میں کہاں کہاں بادل برسیں گے؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا
کیپشن: Rain
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: محکمہ موسمیات نے آج ملتان، ڈی جی خان، بہاولپور، سوات، وزیرستان سمیت پنجاب اور خیبرپختونخوا کے بعض اضلاع میں بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق جنوبی پنجاب میں گرد آلود ہوائیں چلنے کا بھی امکان ہے۔اس کے علاوہ ژوب، موسٰی خیل، بارکھان،قلعہ عبداللہ،ڈی جی خان، لیہ، بھکر، ملتان، بہاولپوراور رحیم یار خان میں بارش کا امکان جبکہ سوات،کرم،وزیرستان، کو ہستان اور بنوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور شدید گرم رہے گا۔

دوسری جانب ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم رہے گا جب کہ  لاہور میں پارہ 39 ڈگری تک جاسکتا ہے۔ اسلام آباد، پشاور اور کراچی میں 36 اور کوئٹہ میں درجہ حرارت 34ڈگری تک جانے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
 

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر