ویب ڈیسک: وزیر اعظم شہباز شریف ترکیے کے دو روزہ دورے کے بعد لاہورپہنچ گئے۔
وزیراعظم نے دورے کے دوران ترکیے کے صدر رجب طیب اردوان کی تقریبِ حلف برداری کے موقع پر مختلف ممالک کے قائدین سے ملاقاتیں کیں۔شہباز شریف سے ترکیے کے سابق نائب وزیر اعظم دولت باھچیلی نے بھی ملاقات کی ،رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات کے فروغ اور مختلف شعبوں میں تعاون کی خواہش کا اظہار کیا۔
اس کے علاوہ ایران کے اول نائب صدر سے ملاقات میں شہباز شریف نے کہا کہ ایران اور پاکستان کے درمیان بارٹر ٹریڈ خوش آئند پیش رفت ہے۔وزیر اعظم شہباز شریف سے ازبکستان کے صدر نے بھی ملاقات کی ۔