ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بڑی خبر، تحریک انصاف میں پھوٹ پڑ گئی

PTI worker Protest in Lahore
کیپشن: PTI worker Protest
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی اکبر) تحریک انصاف میں پھوٹ پڑ گئی، تحریک انصاف کے کارکنان لاہور تنظیم کے خلاف سراپا احتجاج، کارکنوں نے صدر لاہور کو تبدیل کرنے کا مطالبہ کر دیا۔

تفصیلات کےمطابق تحریک انصاف کے کارکنوں کی جانب سے لاہور کے صدر کو تبدیل کرنے کا مطالبہ سامنے آیا ہے۔ کارکنوں کی جانب سے لاہور تنظیم کے خلاف ہونے والے احتجاج کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

جس میں کارکنوں کی جانب سے صدر لاہور کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے ان کو تبدیل کرنے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔ یاد رہے کہ لانگ مارچ میں لاہور سے خاطر خواہ افرادی قوت نہ نکلنے پر عمران خان نے لاہور تنظیم میں تبدیلیاں کردی ہیں، لاہور کے کارکنوں کی جانب سے حالیہ تبدیلیوں کو تسلیم نہیں کیا گیا۔ 

واضح رہے کہ یاسمین راشد پی ٹی آئی وسطی پنجاب کی صدر مقرر کردیا گیا، حماد اظہر پی ٹی آئی سینٹرل پنجاب کے جنرل سیکریٹری ہوں گے،عامر محمود کیا نی کوپی ٹی آئی شمالی پنجاب کا صدر مقرر کیا گیا جبکہ عون عباس بپی کو پی ٹی آئی جنوبی پنجاب کا صدر بنا دیا گیا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer