ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈاکٹر یاسمین راشد کو بڑا عہدہ مل گیا

ڈاکٹر یاسمین راشد کو بڑا عہدہ مل گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف  پنجاب کے صدر شفقت محمود کی جانب سے استعفیٰ دینے کے بعد پارٹی قیادت نے ڈاکٹر یاسمین راشد کو تحریک اںصاف وسطی پنجاب کا صدر بنادیا۔ 

پی ٹی آئی کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق حماد اظہر کو جنرل سکریٹری وسطی پنجاب جبکہ عامر کیانی کو صدر شمالی پنجاب بنادیا گیا، عمر ایوب تحریک انصاف کے ایڈیشنل سیکرٹری جنرل مقرر ہوئے ہیں۔

نوٹیفکیشن کے مطابق عون عباس جنوبی پنجاب کے صدر کے عہدے پر تعینات کیے گئے ہیں،  پارٹی کے چیئرمین عمران خان کی منظوری کے بعد پارٹی سیکرٹری جنرل اسد عمر نے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔