ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عمران خان کا اسلام آباد آنے کا فیصلہ،سکیورٹی ہائی الرٹ

عمران خان کا اسلام آباد آنے کا فیصلہ،سکیورٹی ہائی الرٹ
کیپشن: Imran Khan
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:سابق وزیراعظم عمران خان نے آج پشاور سے اسلام آباد آنے کا فیصلہ کرلیا۔

رپورٹس کے مطابق عمران خان نے تحریک انصاف کی کور کمیٹی کا اجلاس آج بنی گالہ میں طلب کرلیا، جس میں ملکی سیاسی صورت حال پر غور اور مشاورت ہوگی۔

تحریک انصاف کے اجلاس میں اگلے لانگ مارچ پر بھی غور کیا جائے گا۔دوسری جانب اسلام آباد پولیس نے عمران خان کی آمد کے پیش نظر بنی گالہ میں خصوصی سیکیورٹی تعینات کردی ہے۔

ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان کو قانون کے مطابق مکمل سیکیورٹی فراہم کی جائے گی۔