تاجروں کا اہم اجلاس، حکومت سے نیا مطالبہ کردیا

تاجروں کا اہم اجلاس، حکومت سے نیا مطالبہ کردیا
کیپشن: Traders
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سعید احمد سعید)ماڈل ٹاون میں صدر آل پاکستان سمال ٹریڈرز بابر بٹ کی زیر صدارت بجٹ کے حوالے سے اجلاس، سمال ٹریڈرز کی جانب سفارشات مرتب کی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق اجلاس میں صدر ماڈل ٹاون بورڈ جاوید اقبال بٹ، سیکرٹری جنرل آل پاکستان سمال ٹریڈرز منیر احمد خان، چیئرمین سمال ٙٹریڈرز پنجاب رانا اخلاق علی، صدر اے بلاک سٹور مارکیٹ ماڈل ٹاون میاں طاہر حمید، نوازش لودھی، اللہ رکھا سلفی، زاہد شبیر سمیت دیگر تاجر رہنماوں نے شرکت کی،صدر بابر بٹ کا کہنا تھا کہ سمال ٹریڈرز ملکی ترقی میں حکومت کے شانہ بشانہ رہے ہیں، کورونا وبا کے باعث جہاں بڑی کمپنیاں اور فیکٹریاں بند ہونے سے ہزاروں افراد بے روزگار ہوئے۔

مزید پڑھئے: ٹیکسٹائل انڈسٹری سے وابستہ تاجر برادری پریشان
ان کا کہناتھا کہ سمال انڈسٹری نے ان کو نوکریاں دیں، اب حکومت کا فرض بنتا ہے کہ وہ سمال ٹریڈرز کو ریلیف دے، حکومت اس بجٹ میں بجلی کے بلوں، گیس اور پٹرول کی قیمتوں پر ٹیکس کم کرے، وزیراعظم پاکستان سے درخواست ہے کہ وہ ود ہولڈنگ ٹیکس کے اطلاق کے فیصلے پر نظر ثانی کریں، بابر بٹ کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان بھر کے سمال ٹریڈرز کا مطالبہ ہے کہ اگلے مالی سال کے بجٹ میں حکومت ٹیکسوں میں کمی کرکے عوام کو حقیقی ریلیف فراہم کرے۔

واضح رہے کہ  ٹیکسٹائل انڈسٹری سے وابستہ چھوٹے تاجر پریشانی کا شکار ہیں، اس حوالے سے لاہور چیمبر میں ٹیکسٹائل ٹریڈرز سٹینڈنگ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا تھا جس میں برانڈ رتھ روڈ سمیت دیگر مارکیٹوں سے ٹیکسٹائل ٹریڈرز نے شرکت کی، تاجروں کا کہنا تھا کہ ملز مالکان کی جانب سے بروقت ادائیگیاں نہیں کی جا رہیں، جس سے انہیں معاشی مشکلات کا سامنا ہے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer