(سٹی42) متنازعہ ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ کی نئی ویڈیو سامنے آنے پر پولیس بھی متحرک ہوگئی، ٹک ٹاک سٹار کی نئی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہے اس ویڈیو میں حریم شاہ کو ہوائی فائرنگ کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا کے ذریعے اپنی پہچان بنانے والی متنازعہ ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ نے اپنی پاؤں پر خود کلہاڑی مار لی، سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس نئی ویڈیو میں ان کو ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے، حریم شاہ کی فائرنگ سے علاقے میں خوف وہراس پھیلا گیا جبکہ ویڈیو سوشل میڈیا وائرل ہوچکی ہے پولیس کی جانب سے متنازعہ ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ کے خلاف تاحال کوئی بیان نہیں دیاگیا۔
سٹار حریم شاہ کے خلاف درخواست چوہدری آصف نواز ایڈووکیٹ کی جانب سےدی گئی ہے، درخواست گزار نے موقف اختیار کیا ہے کہ حریم شاہ نے سوشل میڈیا پر فائرنگ کی ویڈیو اپ لوڈ کی، حریم شاہ کی فائرنگ سے معاشرے میں خوف و ہراس پھیلا،حریم شاہ کی فائرنگ سے کوئی بھی شہری قتل یا زخمی ہو سکتا تھا، حریم شاہ کا عمل غیر قانونی ہے لہذا حریم شاہ کے خلاف مقدمہ درج کر کے قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جائے۔
Controversial Tik tok girl Hareem Shah’s new video. Can be seen violating the law and firing openly. Will someone question her??
— Imran Hassan (@imranhworld) October 30, 2019
#Azadi_March_Updates pic.twitter.com/8ZcxtZ7cAh
واضح رہے کہ آج سے دو سال قبل حریم شاہ کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس میں وہ ہوائی فائرنگ کرتی ہوئی نظر آرہی تھیں، تاہم حالیہ کیس میں ابھی تک یہ واضح نہیں ہوا ہے کہ ایڈوکیٹ چوہدری آصف کی جانب سے ٹک ٹاک سٹار کے خلاف درخواست 2019 کی ویڈیو پر دائر کی گئی ہے یا حریم شاہ کی ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے کوئی نئی ویڈیو سوشل میڈیاپر وائرل ہوئی ہے۔