(اسرار خان)رائیونڈ کے علاقہ میں نوجوان موبائل فون سنتے ہوئے ریل گاڑی کی زد میں آ گیا، حادثے کا شکار نوجوان موقع پر ہی دم توڑ گیا ۔
تفصیلات کے مطابق رائیونڈ میں نوجوان ٹرین کی زد میں آ کر جاں بحق ہوگیا،واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس اورریسکیو اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچے،پولیس ذرائع کا کہناتھا کہ واقعہ کوٹ رادھا کشن پھاٹک کے قریب پیش آیا،نوجوان ٹرین حادثے میں موقع پر ہی دم توڑ گیا تھا،جاں بحق ہونے والے نوجوان کی شناخت شہباز کے نام سےہوئی،متوفی موبائل فون سنتے ہوئے ریل گاڑی کی زد میں آیا۔
واضح رہے کہ بدلتے دور نے جہاں ہمیں بے شمار ایجادات کے حیرت انگیز نظارے دکھائے وہیں ہمیں سفر طے کرنے کے لئے جدید سواریوں جہاز، ٹرین، بس، کار اور موٹر سائیکل وغیرہ کا بھی تحفہ دیا جو کہ یقیناً ہمارے لیے بہت مُفید ہے کہ ان جدید سواریوں کے ذریعے سے ہم دِنوں کے سفر گھنٹوں اور گھنٹوں کے سفر منٹوں میں طے کرلیتے ہیں۔
مگر افسوس کہ تیز رفتار ڈرائیونگ کرنے والوں کے سبب آئے دن لوگ حادثات کا شکار ہوتے رہتے ہیں، چند خوش قسمت لوگوں کو چھوڑ کر ان حادثات کا شکار ہونے والے افراد زخمی ہوکر عمر بھر کی معذوری حتی کہ بعض تو موت کے گھاٹ اتر جاتے ہیں۔