سٹی 42: سکول ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ نے حاملہ اور شیر خوار بچوں کو دودھ پلانے والی خواتین اساتذہ کو کورونا ویکسی نیشن سے استثنیٰ دے دیا ہے۔
پیر سے تعلیمی ادارے کھل رہے ہیں، سکول ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ نے اساتذہ کیلئے لازمی ویکسی نیشن کی شرط رکھی تھی تاہم حاملہ ٹیچرز اور بچوں کو فیڈ کروانے والی اساتذہ کو ویکسی نیشن سے استثنیٰ دے دیا گیا ہے۔ وہ اپنی صحت کو مدنظر رکھتے ہوئے ویکسی نیشن کا فیصلہ کر سکتی ہیں۔
ANNOUNCEMENT:
— Murad Raas (@DrMuradPTI) June 5, 2021
All Public and Private Female teachers of Punjab that are on the family way may not get Vaccinated as per choice. Anyone that forces them to get vaccinated, teachers should report to their District Authority. Strict action will be taken. Please follow Sops.
صوبائی وزیر تعلیم مراد راس کا کہنا ہے کہ کسی بھی ضلع میں حاملہ خواتین ٹیچرز کو ویکسی نیشن کیلئے مجبور نہیں کیا جائے گا۔ شکایات کی صورت میں متعلقہ افسران کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔