ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فیصل موورز کے موٹروے پر سفر کرنے پر مکمل پابندی عائد

Faisal Movers
کیپشن: Faisal Movers
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42) فیصل موورز کی تمام بسوں کے موٹروے پر سفر کرنے پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق موٹروے پولیس نے 10 روز میں مسلسل2 حادثات کے پیش نظر کارروائی کرتے ہوئے   فیصل موورز  کی تمام بسوں کے ایم ٹو پر سفر کرنے پر تاحکم ثانی پابندی عائد کر دی، گزشتہ روز فیصل موورز کی مسافروں سے بھری بس ایم ٹو پر ڈرائیور کی غفلت کے باعث ٹریلر سے جا ٹکرائی جس کے باعث دو قیمتی جانیں ضائع ہو گئیں جبکہ 6 افراد شدید زخمی ہوئے۔

ذرائع کاکہنا ہےکہ فیصل موورزکی بس کو گزشتہ ماہ 25 تاریخ کو بھی حادثے کا سامنا کرنا پڑا تھا جس پر موٹروے کی جانب سے حادثے کے بعد کمپنی کو وارننگ جاری کی گئی لیکن مالکان نے اس پر کوئی توجہ نہیں دی۔

موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ فیصل موورز کے ڈرائیورز لاپرواہی سے ڈرائیونگ کرتے ہیں، فیصل موورز کو پہلے بھی کئی بار آگاہ کیا گیا لیکن کوئی عمل درآمد نہیں کیا گیا۔

یاد  رہے کہ ایم ٹو لاہور کو اسلام آباد اور راولپنڈی سے جوڑتی ہے جس کی لمبائی 375 کلومیٹر ہے اور یہ اہم ترین شاہراہ سمجھی جاتی ہے ۔ 

Sughra Afzal

Content Writer