ڈپٹی کمشنر، پولیس کے اعلیٰ افسر پیسے لےکر لگائے جارہے ہیں، رانا ثناء اللہ کا الزام

ڈپٹی کمشنر، پولیس کے اعلیٰ افسر پیسے لےکر لگائے جارہے ہیں، رانا ثناء اللہ کا الزام
کیپشن: Rana Sana Ullah
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عمر اسلم: صدرمسلم لیگ (ن) پنجاب رانا ثنااللہ کی زیرصدارت مسلم لیگ ن سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں اجلاس، تنظیمی امور کا جائزہ لیاگیا۔ رانا ثنااللہ کہتےہیں کہ پنجاب میں بدترین کرپشن کا دور ہے، ڈپٹی کمشنر، پولیس کے اعلیٰ افسر پیسے لےکر لگائے جارہے ہیں۔

مسلم لیگ (ن) سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں رانا ثنااللہ کی زیرصدارت اجلاس میں تنظیمی امور سمیت مختلف سیاسی امور کا جائزہ لیاگیا۔ سٹی فورٹی ٹو سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ موجودہ حکمران جھوٹ بولنے کے علاوہ کچھ نہیں کر رہے  جبکہ عمران خان تین سال سے مسلسل ایک ہی تقریر کر رہے ہیں جس میں اپنی حکومت کی تعریف اور اپوزیشن پرتنقید کے سوا کچھ نہیں کیاجا رہا۔

انہوں نےکہاکہ ستر سالہ تاریخ میں بدترین کرپشن موجودہ دور میں ہو رہی ہے جس میں حکومت نے مختلف ٹاوٹس بٹھائے ہیں جو پیسے لر کر سرکاری افسروں کے پوسٹنگ کے آرڈرز کروا رہے ہیں جبکہ سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کےبیرون ملک کے حوالےسے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کے بیان پر رانا ثنااللہ کاکہناتھاکہ یہ بیان حقائق کے برعکس ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ بجٹ کی مصروفیات کےبعد صدرمسلم لیگ (ن) میاں شہبازشریف کی مشاورت سے لاہور کے صدر کا فیصلہ ہوجائے گا.